لاہور(سپورٹس رپورٹر) بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ کے دوران ہوبارٹ ہریکینس نے رواں سیزن کیلئے پاکستان کے تین کو کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنالیا۔ہوبارٹ ہریکینس نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے تین نامور کرکٹرز شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف بی بی ایل میں سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کپتان اور ہریکینس کے ہیڈ آف سٹریٹجی رکی پونٹنگ نے تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کو سکواڈ میں جگہ دی، لیگ میں کوئی بھی محض 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کی اہل ہوگی۔معروف فرنچائز نے قومی ٹیم کے نائب کپتان کو شاداب خان نے پلاٹینیم کیٹیگری میں پِک کیا، آل راو¿نڈر لیگ میں تقریبا ایک لاکھ 92 ہزار پاو¿نڈ یعنی پاکستانی روپے میں (4 کروڑ 99 لاکھ روپے) معاوضہ لیں گے۔بگ بیش لیگ کے رواں سیزن کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔
، ایونٹ میں 17 مقامات پر 56 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامںٹ کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔