ماسکو (این این آئی)روس ہنگری میں نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کرے گا، ہنگری کی حکومت نے اپنے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں دو نئے ری ایکٹرز کی تعمیر کے لیے لائسنس جاری کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس اور ہنگری کے درمیان 2014 میں ری ایکٹرز تعمیر کرنے کے لیے معاہدہ ہوا تھا۔ہنگری کا ارادہ ہے کہ روس کے تیار کردہ ری ایکٹرز سے مجموعی طور پر 2400 میگاواٹ توانائی حاصل کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہنگری کے نیوکلیئر پاور پلانٹ پاکس میں چار چھوٹے روسی ساختہ ری ایکٹرز موجود ہیں جو دو ہزار میگاواٹ توانائی پیدا کرتے ہیں۔ہنگری میں نئے ری ایکٹرز روس کی سرکاری کمپنی روساتم کی جانب سے تعمیر کیے جائیں گے۔
روس کا ہنگری میں دو نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کرنے کا اعلان
Aug 29, 2022