سری لنکا کی شکست پر سنتھ جے سوریا مایوس


لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ 2022ءکے پہلے میچ میں سری لنکا کی افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریا نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی اوپننگ پرفارمنس بہت مایوس کن ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد ہوکر کھیلیں گے اور مضبوطی کے ساتھ دوبارہ کم بیک کریں گے۔سابق کپتان سری لنکا نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آخر تک مقابلہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن