حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کی ضرورت کا امدادی سامان خیمے‘ دریاں وغیرہ چار گنا زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 5 دکاندار گرفتار۔ پولیس نے گودام سیل کر دیئے۔ حیدرآباد چیمبر کی مداخلت پر دکاندار رہا کر دیئے گئے۔ حیدرآبا چیمبر نے 12 ہزار کے حساب سے خیمے خرید لئے۔ پولیس نے معاملہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھیج دیا۔ اب کیا کیس بنتا۔ ذخیرہ اندوزی پر اسسٹنٹ کمشنر کارروائی کر سکتے ہیں۔ دکاندار سات ہزار کا خیمہ 27 ہزار روپے میں بیچ رہے تھے۔
حیدرآباد میں خیمے‘ دریاں‘ مہنگے فروخت کرنے والے 5 دکاندار گرفتار
Aug 29, 2022