اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کے بطور وزیراعظم تین ادوار میںملکی تعمیر ترقی کیلئے گراں قدراقدامات کئے گئے میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم بھارت کی جانب سے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف ملک وقوم کو محفوظ اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکے امریکہ چین اور عالمی سطح پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کابھرپور طریقے سے دفاع بھی کیااور ملکی مفاد میں عالمی پابندیوں کا سامنہ بھی کیا آزادخارجہ پالیسی ،امریکہ ،یورپ،بھارت سمیت تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات ،کارگل جنگ،پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کی تعمیرکی شروعات،قرض اتارو ملک سنوارو،ملک میں مفاہمتی سیاست کا آغاز ، چارٹر آف ڈیماکریسی، معاشی اصلاحات ،انفراسٹرکچر(ہیکل اساسی)،موٹر ویز،زرعی اصلاحات ،یلو کیپ،خودروزگار اسکیم،اوپن مارکیٹ اکانومی، شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اسکولوں اور جامعات کی تعمیر،زرعی تعلیم حاصل کرنیوالوں کو دس ایکٹر زمین کی مفت فراہمی،زرعی قرض، بلاسو دقرضے،بیواؤں کے قرضوں کی معافی،بہترین گورننس سمیت درجنوں عوام دوست اقدامات میاں محمد نواز شریف اور انکی جماعت کی کارکردگی ہیں’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی جماعت کے ادوار میں ہونیوالے سیاسی معاشی دفاعی ترقیاتی منصوبوں اور فیصلوں سے متعلق رپورٹ کی تشکیل کے دوران میاں نواز شریف کے ہمراہ انکی وزارت عظمی کے دور میںبطور پریس سیکرٹری او سپیچ رائٹرخدمات سرانجام دینے والے مسلم لیگ ن کے راہنما سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ و اوقاف پاکستان صدیق الفاروق سے گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست کے میدان میں آئے انہوںنے میں اپنے پہلے وزارت عظمی کے دور میں اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں معاشی اصلاحات کیلئے اوپن مارکیٹ اکانومی اور انفراسٹرکچر( ہیکل اساسی) پر کام شروع کیا جس کے بعد بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں نے ملک میںسرمایہ لانا شروع کیا جس سے ملکی معاشی حالات بہتری کیجانب گامزن ہوئے تاہم سیاسی حالت کی ابتری کیوجہ سے انہیں آئین کے آرٹیکل582Bکے تحت گھر بھیج دیا گیا اسی طرح دوسرے دور اقتدار میںوزیراعظم بنتے ہی انہوں نے ایک بار پھر معاشی اصلاحات کا سلسلہ وہی سے جوڑنے کی کوششیں شروع کر دی ملک سے قرضے کے خاتمے کیلئے ’’قرض اتارو ملک سنوارو‘‘کی تحریک شروع کی جسکے خلاف جھوٹا بے بنیادپراپگنڈہ بھی کیا گیا لیکن اکٹھی ہونیوالی رقم سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع ہوئی تھی کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں گئی میاں نواز شریف نے اپنی جیب سے دو کروڑ روپے اس فنڈ میں بطور عطیہ جمع کروائے تھے اکٹھی ہونیوالی رقم کامکمل حساب کتاب جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں 2002کے اکنامک سروے میں ریکارڈ کا حصہ ہے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعد میاں نواز شریف نے امریکہ یورپ اور دیگر ممالک کے بے انتہا دباؤ کے باوجود 28مئی 1998کو چھ ایٹمی دھماکے کئے جسکے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر پابندیوں کا سامنہ بھی کرنا پڑابعدازاں کارگل مسئلہ پر بھی بطور وزیراعظم میاں نواز شریف نے ڈپلومیسی کا اختیار استعمال کیاموٹر ویز کے افتتاح سے ملک میں انفراسٹرکچر کا نیا جال بچھایا جسکی بدولت سی پیک جیساے اہم منصوبے کی بنیاد بھی رکھی گئی صدیق الفاروق نے مزید بتایا کہ تیسری بارمیاں نواز شریف وزیراعظم بنے تو پاکستان کو اشدید توانائی بحران کا سامنہ تھا ملک میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی جس پر نہ صرف قابو پایا گیا بلکے سسٹم میں سر پلس بجلی بھی شامل کی گئی جس کا اعتراف عمران خان نے بھی کیا میاں نواز شریف نے ہی پانے دور اقتدار میںچائینہ پاک اکناملک کوریڈور(سی پیک) کی تعمیر شروع کی جو پاکستان کے روشن مستقبل کا ضانت ہے صدیق الفاروق نے کہا کہ یہ سب کارہائے نمایاں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی پاکستان اور اسکے عوام کیساتھ والہانہ وابستگی کا واضح ثبوت ہیمیاں نواز شریف ملک وقوم کے ہیرو اور ایک مخلص لیڈر ہیںپانامہ کیس غداری الزامات کے باوجود میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں زندہ ہیں قانون اور عدالتوں انہیں انصاف ملا تو وہ جلد پاکستان واپس آکر عملی سیاست میں حصہ لے گے ۔