لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں فخر زمان نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی باﺅلرنے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی چھوتے ہوئے کیپر کے ہاتھوں میں گئی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی۔فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آو¿ٹ دےدیا۔