ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) خاوند نے روٹھی بیوی کو ساتھ نہ چلنے پر گولی مارکر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ گلی نمبر3 کی رہائشی شادی شدہ خاتون 25سالہ کائنات اپنے خاوند جنید سے 3ماہ قبل ناراض ہو کر بیٹھی تھی۔ آج جنید دوبارہ اسے منانے آیا تو کائنات اس کے ساتھ جانے پر راضی نہ تھی جس پر جنید نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
ساہیوال میں خاوند نے روٹھی بیوی کو ساتھ نہ چلنے پر قتل کر دیا
Aug 29, 2022