راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹرکوں کے ذریعے راولپنڈی کو دالوں کی سپلائی معطل ہوگئی ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں شہر اور کینٹ کے دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں کے ذریعے دالوں کی فوری سپلائی شروع کرائی جائے ورنہ راولپنڈی میں دالوں کا شدید بحران جنم لے گا کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز سلیم بٹ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کو ایس اوایس ویڈیو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں آخری بار مئی میں دالوں کے ریٹ طے ہوئے تھے لیکن اب ہول سیل دالیں مہنگی مل رہی ہیں دال چنا کاریٹ 170 روپے کلو ہے جو 240 روپے کلو، دال مونگ کا ریٹ 160 روپے کلو مقرر ہے لیکن یہ 260 روپے کلو اور دال ماش کا ریٹ 270 روپے کلو ہے جو 385 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے راولپنڈی میں دالوں کی صورت حال کنٹرول کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کردی گئی ہے کہ وہ معاملہ حکومت پنجاب کے نوٹس میں لائیں کہ دالوں کو ریل گاڑی کے زریعے منگوایا جائے.