راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لین نمبر 7 پشاور روڈ جہاں پر گزشتہ پانچ برس گزرنے کے باوجود سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا گرمیوں میں بھی گھروں میں گیس نہیں آتی کئی بار شکایات کرنے کے باوجود محکمہ سوئی گیس نے مسئلہ کے حل کی طرف توجہ نہیں دی مکان نمبر 14D/400 لین7 کے رہائشی مجتبیٰ حیدر نے بتایاکہ ان کے گھر میں کئی سال سے گیس نہیں آرہی جس کی وجہ سے وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں محکمہ کے لوگوں کا کہناہے کے کہ مذکورہ گھر کی لائن بلاک ہے جسے پریشر کے ذریعے صاف کرنا پڑے گا لیکن اب تک دوبارہ کسی نے رابطہ نہیں کیا لین 7 کے مکینوں نے ایک بار پھر پھر ایم ڈی سوئی نادرن گیس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کا درینہ مسئلہ فی الفور حل کیا جائے
سیاسی سماجی وفلاحی تنظیموں کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیاسی سماجی وفلاحی تنظیموں کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگا دیئے گئے، سیاسی و سماجی و فلاحی اداروں کی جانب سے مری روڈ، چاندنی چوک ، سید پور روڈ ، سرسید چوک، مریڈ چوک، مریڈ حسن اور لیاقت باغ کے قریب کیمپ لگائے گئے ہیں، شہریوں کی جانب سے سیلاب زدگان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی جا رہی ہے، شہری گھروں سے خشک خوراک کپڑے اور دیگر سامان امدادی کیمپوں کو دے رہے ہیں۔
لین نمبر 7 پشاور روڈ پرتاحال گیس کا مسئلہ حل نہ ہو سکا،شہری پریشان
Aug 29, 2022