لائنز کلب کا سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ٹاسک فورس کا قیام


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )نعیم اشرف لائنز کلب میڈیا کوارڈینیٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈم نیلوفر کی سربراہی میں سیلاب زدگان کے لیے ٹاسک فورس کا قیام کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر مسعود گنی، ڈاکٹر حسن سروش، ڈاکٹر زبیر، خالد محمود اور دیگر شامل ہیں ۔خشک دودھ ،چاول،آٹا، ادویات ، کپڑے ٹینٹ اور دیگر سامان اکٹھا کرکے ملک کے مختلف حصوں میں فوری طور پر بھیجا جا رہا ہے۔ اس بات کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے کہ فوری امداد کے بعد سیلاب زدگان کو مستقل طور پر اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لئے مکانوں کی تعمیر بھی کرنا ہوگی جس پر ہمیں آج ہی کام کرنا ہوگا اس کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نعیم اشرف میڈیا کوآرڈینیٹر لائنز کلب نے ملک میں اور ملک سے باہر مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں اپنے مجبور پاکستانی بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔
 آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے پانچ افراد گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے پانچ افراد گرفتار کرلئے بابر اقبال، طیب، شاہ رخ، ذیشان اور نعمان سے سامان آتشبازی 100آنار، 100سو تر گولے اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرلئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن