قوم مصیبت زدہ بھائیوں کی فوری امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، ڈاکٹر جوزف 

Aug 29, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مسیحی برادری نے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ مشکل میں گھرے مصیبت زدہ بھائیوں کی فوری امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ صدر ِ پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس اور بشپ آف اسلام آباد راولپنڈی ڈائیوسیس ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان اِس وقت شدید بارشوں کا سامنا کر رہا ہے جن کی وجہ سے ملک بھر میں تباہ کن صورت حال پیدا ہو چکی ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں پانی ہی پانی نظر آتا ہے ، ہر طرف شدید خطر ناک سیلاب ،لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں سے جنوبی پنجاب ، صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا ، سندھ زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور بے پناہ جانی ، مالی ، معاشی، غذائی نقصانات ہوئے ہیں۔حکومتی مشینری مکمل طور پر فعال کردار ادا کررہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی سیلاب زدگان کی مدد اور انہیں ریسکیو کرنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔
ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہاکہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی کی مشکلات کو برداشت کر رہے ہیں

مزیدخبریں