”جاز “ کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان 

Aug 29, 2022


 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) جاز نے اپنی ڈیجیٹل مالیاتی سروس جاز کیش اور ساتھی کمپنی موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے باہمی تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیاہے جس سے ایمرجنسی سپلائی اور سبسڈائزڈ ٹیلی کام سروسز جیسے دیگر امور انجام دیے جائیں گے۔ اس میں مختصر اور درمیانی مدت کے اقدامات شامل ہونگے جو ایک سال کے عرصہ تک جاری رہیں گے۔ اس فوری رول آو¿ٹ کے حصے کے طور پر جاز ہنگامی طور پر امدادی سامان کی تقسیم کے لیے این جی اوز اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس میں خیمے، کھانے پینے کی اشیاءاور طبی سامان شامل ہیں۔ جاز کے صارفین کو ایس ایم ایس اور جاز کیش کے ذریعے اپنے عطیات بھیجنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جاز کے ملازمین بھی رضاکارانہ طور پر ملک گیر امدادی کوششوں میں حصہ ڈالیں گے۔ جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں ایسے وقت میں ہم امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطہ کو یقینی بنانے اور ہنگامی حالات میں اپنے ہم وطنوں کی مددکے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی ضرورت کے وقت جواب دینا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ کمپنی نے موبائل والٹ (JazzCash) کے لیے سائن اپ کے عمل کو بھی ایکٹیویٹ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں