سیلابی صورتحال،تحریک انصاف تحصیل حضرو کے عہدےداران کا اہم اجلاس طلب


حضرو (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر نے پورے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلاب متاثرین سے تعاون کےلئے پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے عہدےداران اور علاقے کے معززین کا اہم اجلاس طلب کیاجس میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ/افسوس کا کا اظہار کیا گیا پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کےلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر خان نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اجلاس میں قاضی احمد اکبر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان اجلاس میں پندرہ منٹ میں مجموعی طور پر تین لاکھ ستتر ہزار (377000) روپے اکھٹے کیے گئی تحصیل حضرو میں پی ٹی آئی قاضی احمد اکبرکی صدارت میں تین دن سوموار؛منگل؛بدھ حضرو فوارہ چوک میں کیمپ لگایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن