کہوٹہ ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ ،ن لیگی کارکنان، ووٹروں سپورٹروں سے ملاقات ،آئندہ آنے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ،عوام کاصیح فیصلہ مثبت قیادت کو اقتدار میں لائے گا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے ساری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہیںبیرون ملک پاکستانی اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آہیںان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے پریس کلب کہوٹہ ( رجسٹرڈ ) کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے سر گرم رہنماءراجہ نعیم اکبر،معروف ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،سیاسی وسماجی شخصیت خرم عباسی بھی ہمراہ موجود تھے ۔
تحصیل پنڈدادنخان میں دس کلو آٹے کے تھیلے کا حصول مشکل ہو گیا
کھیوڑہ(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے دس کلو کا آٹے کا سستا تھیلہ فروخت کیا جارہا ہے لیکن آٹے کے تھیلوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عوام کو انتظار کے بعد خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ عوام حکومت کی جانب سے دی گئی سہولت سے مستفید ہوسکیںعوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم نعمان حفیظ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان ملک نور زمان سمیت دیگر انتظامیہ سے اپیل ھے کہ عام لوگوں کیلئے آٹے کی خریداری آسان بنائی جاے اور اس کیلئے کھلی جگہ پر سٹال لگا جائیں اورخواتین کیلئے آٹے کی خریداری کا الگ سٹال لگایا جاے اور انتظار کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
نائب تحصیلدار کے ریٹائرڈ ہوتے ہی اراضی سنٹر میانی تقریباً بند ہو گیا
چکوال (نامہ نگار)علاقہ ونہار کے عوام رُل گئے ، نائب تحصیلدار کے ریٹائرڈ ہوتے ہی اراضی سنٹر میانی تقریباً بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقے سے آئے لوگ اپنے کاموں کے حوالے سے شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ، علاقہ میانی ونہار کا مرکزی مقام ہے اور یہاں پر عوام کی سہولت کےلئے محکمہ مال ضلع چکوال نے دہی مال سنٹر قائم کیا تھا اور یہاں پر نائب تحصیلدار ہما وقت موجود تھا اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل کے فوری حل کےلئے یہاں پر نائب تحصیلدار کی تعیناتی کی جائے ۔
، گذشتہ چند دنوںمیں 2نائب تحصیلدار تعینات کیے گئے مگر وہ صرف حاضری ڈال کر انہوں نے اپنے تبادلے کروا لیے ۔