راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام امدادی کیمپ لگائیں جارہے ہیں جو متاثرین کی بحالی تک کام جاری رکھیں گے عمران نیازی بھی جلسہ جلسہ کی سیاست کرکے سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنا بند کریں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر راہنما میاں ہارون قریشی ملک تنویر نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پوری قوم کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد و بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا محمد شاہد نے سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران نیازی کی طرف سے جہلم میں جلسہ کرنے اور صدر عارف علوی کی طرف سے صدر ہاوس میں اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ منعقد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مذموم مقاصد کے لئے سیاست نہیں کرنی چاہئے اس اقدام سے تحریک انصاف کی ملک و قوم سے دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے ۔
سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، محمد شاہد
Aug 29, 2022