سچل گوٹھ و دیگر مقامات پر قائم ریلیف کیمپس میں جراثیم کش ادویات کا سپرے ، مخیر حضرات کے تعاون کر رہے ہیں ، رحمت اللہ شیخ


کراچی(این این آئی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سچل گوٹھ و دیگر جگہوں پر نقل مکانی کر کے آنے والے سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ، این جی اوز کے تعاون سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ شرقی کے افسران امتیاز بھٹو، توقیر عباس،حماد خان،آغا سمیر، سہیل صادق ودیگر کے ہمراہ سچل گوٹھ ودیگر مقامات پر قائم ریلیف کیمپس میں امدادی سامان فراہم کرنے اور بلدیاتی خدمات کا معائنہ کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں بلدیاتی خدمات کے ساتھ دیگر ضروریات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کردار ادا کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ازخود جاکر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور جو مسائل سامنے آرہے ہیں ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں، سیلاب متاثرین سے ان سے مسائل پوچھ رہے ہیں جس کا سدباب کیا جارہا ہے۔مزید براں بلدیہ شرقی کی جانب سے امدادی کیمپوں پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی نگرانی میں روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنادیا گیا، کیمپس کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکا¶ ڈائریکٹر توقیر عباس کی نگرانی میں سر انجام دیا جارہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے طبی کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں انہیں بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی 

ای پیپر دی نیشن