میونسپل کمشنربلدیہ کیماڑی نے  ریلیف کیمپوں کادورہ کیا 


کراچی(این این آئی)میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی محمد اسلم قاضی نے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے فوکل پرسن رحمان شیر کے ہمراہ سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ریلیف کیمپوں پر جاری ریلیف کے کاموں کا معائنہ کیا میونسپل کمشنر نے راشن اور امدادی سامان پی ایس 113کے لعل بادشاہ خان کے حوالے کیا میونسپل کمشنر نے متاثرین کی رہائش کیلئے بنائے جانے والے عارضی کیمپوں پر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں دن رات مصروف سیلاب زدگان کی رہائش اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں بلدیاتی وسائل کی محدود وسائل میں فراہمی مشکل عمل ہے بلدیہ کیماڑی کے افسران اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کے ہمراہ موجود ہیں اس موقع پرمیونسپل کمشنرنے متاثرین سے ملاقات کی انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کیماڑی میں جہاں دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی کے ادارے اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں وہیں سیلاب متاثرین کی عارضی رہائش گاہوں اور ان کے اطراف راستوں کوہموار،صفائی ستھرائی ،روشنی کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،مکھی مچھر و دیگر حشرات العرض کے خاتمہ کیلئے جراثیم کش ادویات اور چونے کے چھڑکا¶ میں مصروف ہیںجبکہ متاثرین کیلئے عارضی رہائش کے ساتھ ساتھ راشن اورامدادی سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے ۔ 
میونسپل کمشنر 

ای پیپر دی نیشن