اچی (این این آئی)ماہر تعلیم وسماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کراچی میں پورے دن میں سولہ گھنٹے تک کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے صدر، لائنز ایریا، کالا پل، کورنگی، لانڈھی، کراسنگ، ملیر، اسکیم33، سعدی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں رات کو بھی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، مختلف علاقوں تو ساری ساری رات بجلی نہیں ہوتی را ت گئے بند کی جانے والی بجلی صبح بحال کی جاتی ہے، ان خیالات کاا ظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ شہر میں مارکیٹیں جلد بند ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے کچھ علاقوں میں توابھی تک بارشوں کے دوران پیدا ہونے والے فالٹ دور نہیں کیے جا سکے ہیں اور ابھی تک لوگ مشکلات کا شکار ہیں، کچھ علاقوں میں پی ایم ٹیز خراب ہوگئی ہیں جو کہ ابھی تک تبدیل نہیں کی جاسکی ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگ کے الیکٹر ک کے مظالم اور زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ، سرچارج، میٹر رینٹ اور متغیر چارجز کے نام سے چند یونٹس کا بجلی کا بل بھی ہزاروں روپے بھیجا جارہا ہے ایک کمرے کے مکان میں رہنے والے غریبوں کو بھی پانچ سے سات ہزار روپے کا بل بھیجا جارہا ہے جبکہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی بھی نہیں ہوتی ہے، کے الیکٹرک نہ جانے کراچی کے شہریوںسے کونسی دشمنی نکال رہی ہے روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں تبدیل کرنے میں کے الیکٹرک کا اہم کردار ہے ، کے الیکٹرک کو فوری طور پر حکومتی تحویل میں لیاجائے اور کراچی کی عوام کو بجلی کے ساتھ ساتھ بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے کے الیکٹرک کے مالکان کراچی سے پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک میں جائیدادیں بنا رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کلر الیکٹرک بن چکا ہے زاید بلنگ کر کہ کراچی کی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جبکہ کوئی فالٹ آنے کی صورت میں کئی کئی گھنٹوں تک عملہ شکایت درج کرانے کے باجود نہیں آتا اور اگر آجاتے ہیں تو مختلف حیلے بہانے بنا کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پوری پوری رات مچھروں میں جاگ کر گزارنی پڑتی ہے۔
حنید لاکھانی
مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کےلیے دل کھول کر امداد کریں،علامہ صادق جعفری
کراچی (این این آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری زیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمینٹ سیل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہ بے آسرا و مصیبت ذدہ سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد کریں خطرناک سیلابی ریلوں نے گاوں دیہات اور بستیاں اجاڑ دیں اور ان کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹا دیا اقتدار و دولت کے نشے میں مست بے حس حکمرانوں کی نا اہلی نے عوام کو اس مصیبت اور آفت میں غرق کر دیا ہے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کے ذمہ داران یہی حکمران ہیں جنہیں عوام کی تکلیف اور اذیت کا کوءاحساس نہیںاس موقع پر مجلس ڈیزاسٹر مینجمینٹ سیل کے انچارج سید زین عباس رضوی ،کلب جواد نقوی ،عباس بھائی فاران رضوی و دیگر بھی موجود تھے ۔علامہ صادق جعفری کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اس وقت ہم سب کو ایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگیں بچے جوان مرد و خواتین سب اپنے مصیبت ذدہ بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے میدان میں اتریںانہوں نے کہا دین اسلام کی تعلیمات اور حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی سیرت سے ہمیں یہی درس ملتا ھے کہ بلا تفریق مسلک و مذہب طبقات ستم رسیدہ و مشکل میں گھرے ہوے انسانوں کی مدد کی جاے ایک انسان کی جان بچانا کل انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے
علامہ صادق جعفری