بارشوں اورسیلاب میں سارا  بلوچستان بہہ گیا :آغا شاہ حسین


پنجگور ( آن لائن) پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پورے بلوچستان پانی میں بہہ گیا اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کے بجلی بلوں کو معاف کر دیا جائے چونکہ بلوچستان اس خطے کا غریب ترین خطہ ہے جس میں غربت اپنی آخری لکیر پر ہے لوگ دو وقت کی روٹی کا اس سے قبل محتاج تھے رہی کسر قدرتی آفات بارشوں نے پوری کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں آفت مصیبت ہر جگہ پر آتے ہیں لیکن ان سے جنگ یا لڑا نہیں جاسکتا اور نہ ہی طاقت سے روکا نہیں جاسکتا ہے لیکن جس میں متاثر ہونے والے اپنوں کی کمک و مدد کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے سب سے پہلے انکے گھر دیوار نقصانات کا ازالہ ریاست کرے باقی ہم سب کی زمہ داری ہے کہ انہیں سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ریاست اپنا کردار ادا کرے بلوچستان کے تمام متاثریں شدید کرب سے گزر رہے ہیں ان کرب کو کم کرنے کیلئے صوبائی و وفاقی حکومت بجلی کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے۔

نوابزادہ طارق مگسی کا صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کے صاحبزادے 
کی وفات اظہار افسوس
کوئٹہ ( اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی نے صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کے جوانسال صاحبزادے شہیر ہزارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں انکی تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں اور وہ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نوابزادہ طارق مگسی نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

 زمینداروں کے مسائل کے حل 
کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات
 کریں گے: ڈی ڈی زراعت
کوئٹہ ( اے پی پی) محکمہ زراعت ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر بارش اور سیلابوں سے نقصانات کا جائزہ لے کر ان کی دادرسی کے لیے اقدامات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی نے حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے بعد زندرہ،پیچی ،چینہ اور زیارت کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیلابوں سے متاثر ہونے والے باغات کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو زمینداروں نے نقصانات سے آگاہ کیا ، زمینداروں نے بتایا کہ بارشوں سے زمینداروں کوکافی نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے پہلے سروے کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے سروے شروع کردیا تھا ، حالیہ بارشوں کے بعد سروے روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد محکمہ زراعت ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مل کر زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے زمینداروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن