کوئٹہ( آن لائن ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کہا ہے کہ اس سال تاریخ کی خوفناک بارشوں نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے عوام کے عمر بھر کے جمع پونجی پانی میں بہہ گئی اور لوگ سڑکوں پر کھڑے ہوکر امداد کے منتظر نظر آرہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ چند روزہ بارش کوئٹہ شہر بالخصوص ہزارہ ٹان، پشتون آباد، سریاب روڈ، نواں کلی سمیت کئی علاقوں پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی ہے ہزارہ ٹان میں سیلابی پانی آنے کے باعث رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہوکر رہ گئی ہیں۔پارٹی رہنما، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ، سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد، سیکرٹری اطلاعات رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل ارکان مرکزی، ضلعی، حلقہ، اور بنیادی کونسلیں عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مشکل ترین لمحات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں احمد کوہزاد اور قادر نائل گذشتہ رات کرخسہ کی صورتحال مانیٹر کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے مشکل حالات میں پی ڈی ایم اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ متاثرین کی فوری دادرسی کرتے ہوئے عوام کو راشن، خیمے، اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو ممکن بناکر بے گھر افراد کے لئے رہائش کا بندوبست کرے۔
بارشوں نے تباہی مچادی، لوگ امداد کے منتظر ہیں:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
Aug 29, 2022