کوئٹہ( آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 4افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے اب تک بلوچستان میں 240افراد جاں بحق ہوچکے ہیں نصیر آباد اور جعفرآباد اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں کوئٹہ میں 5سو خواتین اور بچوں کوریسکیو کرنے کے بعد احمد آباد سپورٹس کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا۔ متاثرین کوکھانا اور رہائش کی سہولت فراہم کردی گئی ہے مشرقی بائی پاس مغربی بائی پاس نواں کلی سپنی روڈ ،چشمہ اچوزئی، ہنہ اووڑ ک اور دیگر علاقوں میں بہت سے مکانات گرگئے ہیںموبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں رابطہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کے ساتھ رہائش پذیر خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تاکہ جانی نقصانات سے بچا جاسکے۔
بلوچستان ہڑتالستان بن چکا،بہتری کے لیے کوشاں ہیں: رحمت بلوچ
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے ہماری پالیسی اور موقف واضح ہے ابھی ہم کسی کو سرٹیفکیٹ دینے یا کارکردگی پر تبصر ہ کرنے نہیں بلکہ ملک میںبہتری لانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں ، بلوچستان ہڑتالستان بن چکا ہے ۔یہ بات انہوں نے سابق ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز سردار صلاح الدین محمد حسنی ، اللہ گل محمد حسنی کی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ، حاجی عطامحمد بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ملک اور صوبے میں سیاسی ماحول کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے میر غوث بخش بزنجو ، میر حاصل بزنجو، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر اکابرین نے پارلیمنٹ سمیت ہر ہرفورم پو بلوچستان کے عوام کے لئے آواز بلند کی ۔انہوں نے کہا نیشنل پارٹی پڑھے لکھے اورمحنت کش طبقوں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ آئیں اور ہمارے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماو¿ں ڈاکٹر اسحاق بلوچ، میر عطاءاللہ بنگلزئی نے کہا کہ نیشنل پارٹی موجودہ دور کی نیپ بنے گی ۔ اس موقع پر سردار صلاح الدین محمد حسنی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی تمام تر سیاسی جدوجہد نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے کریں گے ۔