فضا ئی جائزے نہیں،سیلاب متاثرین کو امداد کی ضرورت ہے:جے یوآئی (نظریاتی )

Aug 29, 2022


کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی صوبائی نائب امیر مولانا قاری مہراللہ نائب امیر مولانا عبدالرو¿ف نائب امیر مولانا محمد حیات مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات مفتی فدا الرحمن نائب امیر مفتی رحمت اللہ خلجی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی صوبائی سالار عبدالولی مولانا رحمت اللہ حقانی ودیگر نے طوفانی بارشوں سے ہونیوالی جانی ومالی نقصانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فضای جائزے نہیں امداد کی ضرورت ہے وزیراعلی ہیلی کاپٹر میں جائزہ لے رہے ہیں اور سیلاب میں پھنسے افراد کی ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر تک نہیں صبح سے شام تک سیلاب میں پھنسے شخص ریسکیو کرنے کے لیے چیخ رہے تھے لیکن بے حس حکومت کو کوی احساس نہیں اب بھی ہزاروں لوگ آسمان تلے بغیر چھت بے سر وسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے نہ خوراک فراہم ہے نہ رہائش ہے سخت اذیت صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راستے منقطع ہونے کی وجہ سے مریض کاکوئٹہ تک پہنچنا مشکل ہو چکا زمینی راستوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں