ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ شہریوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم فلاحی اداروں کو اپ گریڈ کرکے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاوارث اور گداگر بچوں کی کفالت اور تعلیمی تربیت کیلئے احسن اقدامات اٹھائے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے چائلد پروٹیکشن بیورو انتظامیہ کو سلائی مشینیں اور بچوں کیلئے دیگر سامان فراہم کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نئی عمارت میں شفٹ کرنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی جبکہ بیورو میں رہائش پذیر بچوں کیلئے کورسز بھی شروع کئے جارہے ہیں۔طاہر وٹو نے کہا کہ دارلامان اور نگہبان سنٹرز کو درکار فرنیچر اور سامان کی بھی فراہمی کیلئے بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بچوں سے ملاقات بھی کی اور انکی کفالت کے حوالے سے بریفنگ لی۔
فلاحی اداروں کو اپ گریڈ کر کے سہولیا ت فراہم کی جائینگی: طاہر وٹو
Aug 29, 2022