گوادر (بیورو رپورٹ) چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیرخان کاشانی نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت اور پودے ہمیں زندہ رہنے کے لئے آکسیجن فراہم کرتے ہیں ،بلکہ ماحول کی آلودگی کو بھی کم کرتے ہیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذاتی طور پر پودے لگانے چاہئیں اور اپنے بچوں کو بھی ترغیب دیں اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گھروں میں سبزیاں وغیرہ بھی کرسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گھروں میں ہرے بھرے پودے بھی لگ جائیں اور بزرگوں اور بچوں کو ایک مصروفیت بھی مل جائے گی اسکے علاوہ بچوں میں احساسِ ذمہ داری بھی بڑھ جائے گا بعدازں چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے پورٹ کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ ڈائریکٹر پورٹ اتھارٹی داو¿د بلوچ اور اسٹاف افسر ٹو چیرمین شبیر احمد بلوچ سمیت دیگر افسروں نے پودا لگایا۔دریں اثناءچیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پرتقریب سے خطاب کیا ۔ زیر تربیت نوجوان میں یو ایس بی اور دیگر تکنیکل سامان بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے کے ڈائریکٹر محمد داو¿د، کیپٹن گل محمد، محمد حنیف ،نیوٹیک کے شاکر بلوچ غلام قادر بھی موجود تھے ۔
شجرکاری کریں،بچوں کوبھی ترغیب دیں:چیئرمین گوادر پورٹ
Aug 29, 2022