قصبہ بصیرہ ( خبر نگار)ڈیرہ غازی خان ڈویژن سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، سیلاب متاثرین کو ضلع مظفرگڑھ میں شفٹ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، 5000 متاثرین کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام ذاتی حیثیت سے کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی کمشنر و امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 273 منظور احمد خان چانڈیہ نے اپنے حلقہ کے صاحب حیثیت اور مخیر حضرات سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ، ملاقات میں حافظ شاکر حسین خان سکھانی ایڈووکیٹ ،سردار وزیر علی خان چانڈیہ ،سردار منیر خان چانڈیہ،سردار عمران خان چانڈیہ ، حافظ رمضان سکھانی،سردار ظفر خان بلہ، وسیم خان لغاری،حاجی محمد حسین چانڈیہ ، سردار عاشق پتافی،ملک عبدالباری کھوکھر ایڈووکیٹ ،جام مظہر حسین ڈیوالہ ایڈووکیٹ ، میاں عابد حسین جوئیہ،حاجی اسلم خان موہانہ،ملک خالد راؤف درگھ اور میر حاجی کے زمیندار میاں افضل دھنوتر بھی موجود تھے۔
5000 متاثرین سیلاب کی رہائش‘ کھانے پینے کا انتظام خود کررہا ہوں: منظور چانڈیہ
Aug 29, 2022