محمود خان کی ہدایت، 35 خواتین اور بچوں کو کالام سے ریسکیو کر لیا گیا

Aug 29, 2022

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہے سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء ،دوائیاں مہیا کی گئیں اب تک سیلابی صورتحال میں پھنسے 35 خواتین اور بچوں کو کالام سے ریسکیو کر لیا گیاڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر سوات میں ریسکیو آپریشن جاری ریسکیو حکام نے کہا کہ جب تک زیادہ سے زیادہ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیا جاتا تب تک آپریشن جاری رہے گا،ریسکیو حکام نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں ایک وقت میں 20 سے 25 افراد کو نکالا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر تمام پھنسے ہوئے افراد کی محفوظ منتقلی تک موجود رہے گا۔

مزیدخبریں