اسلام آباد(خبرنگار)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جز وی ابر آ لو د رہنے کے علا وہ چند مقا مات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، مری ، قصور اور تھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کاکول 51، کالام 4، چترال3، دروش 2،بالاکوٹ ایک،را ولا کوٹ28 ،گڑھی دوپٹہ 2، مظفر آبادایک، بگروٹ 26، بابو سر 13، گلگت 12، چلاس 7، استور ایک، مری 14، قصور 2، مٹھی اورنگر پارکر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اتوار کو ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی 39، دالبندین ، نور پور تھل اور بہاولنگر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔