راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں پوری قوم سیلاب زدگان کیلئے امداد کے ریکارڈ قائم کر دیگی اور تحریک انصاف کے ٹائیگرز پوری طرح متحرک ہو کر تمام سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کی مدد کریں گے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی قسمت بدل دے گی اور پوری قوم نے عمران خان کی دلیر قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہیانہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی ملک کا مقدر بن چکی ہے، بزدل اور ملک دشمن سیاسی جماعتوں کا اتحاد غرق ہو جائے گا اور عوام پہلے ہی ان کو رد کر چکی ہیفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک کے تحفظ اور عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے لئے لڑوں گا اور اپنے قائد کے ایک اشارہ پر قوم کے جوان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے بیقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات اور رکاوٹیں جھاگ کی طرح بیٹھ جائیں گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔