گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس سٹی سیکرٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار نے جبکہ نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے خصوصی شرکت کی،انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا اور سیلاب سے متاثرین کی غم و مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم بھی اپنے چیئرمین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیلاب سے متاثرین کا سہارا بنیں گے اور انہیں کسی بھی لمحہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ دکھ کی گھڑی میں اکیلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری صاحب ثروت لوگوں سے ہماری اپیل ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دل کھول کر متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام آج اور کل ایمن آبادی درواز جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر امدادی کیمپ لگایا جائے گا۔اجلاس میں نائب صدر سٹی سکندر اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی شیخ عمر، فنانس سیکرٹری سٹی مظہر حسین بھولا، صدر علما ونگ سٹی حافظ نعیم نوری، صدر ٹریڈ سیل سٹی شیخ سعید احمد، صدر منارٹی ونگ سٹی ڈاکٹر نعیم سلامت، ممبر سوشل میڈیا سٹی محمد جاوید مکھن گجر، امانت علی مہر، جان سہوترا، ضمیر خان سمیت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے عہدیداروں بھی موجود تھے۔