شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنمائوں چوہدری انیس ریاست ورک ،سمیع اللہ بلوچ ،رضوان الحق ،حاجی اقبال شیخ ،چوہدری عمران ورک ، بلال اعجاز ، رانا فہد قیوم اور خاور بلوچ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ شہرمیں صفائی ستھرائی کے نظام کو درست کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے کوارڈینیٹر غلام نبی ورک نے ایک دن ایک وارڈ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے شیخوپورہ کی 50 وارڈز میں صفائی ستھرائی کا عمل تیز ہوا ہے جبکہ پہلے خاکروب اور سینٹری ورکر سیاسی ڈیروں بیوروکریٹوں کے دفاتر اور گھروں میں کام کرتے تھے ان کو واپس بلاکر غریب اور پسماندہ محلوں کی گلیوں کی صفائی کیلئے مقرر کیا ہے ا س سے پسماندہ محلوں میں بھی صفائی کا عمل شروع ہوا ہے ۔ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میں کرپشن کے دروازے بند کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام بھی لایا جا رہا ہے۔چھٹی کے روز بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو جاری رکھا گیاہے۔