تمام متعلقہ حکومتی اداروں سمیت پاک فوج میدان عمل ہے: آصف الیاس 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے تمام تر اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھا رہی ہے اور تمام متعلقہ حکومتی اداروں سمیت پاک فوج میدان عمل ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ریلیف کیمپ لگا کر متاثرہ علاقوںکے عوام کیلئے اشیائے ضروریہ اور اشیائے خوردنی کے علاوہ میڈیسن ودیگر اشیاء پہنچائی جائیںگی موسمیاتی تبدیلی پاکستان سمیت دنیا کا انتہائی اہم ایشو بن چکا ہے جس کے باعث دنیا کے دیگر مختلف خطوں کی طرح پاکستان میں بھی سیلاب و دیگر قدرتی آفات کا سامنا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے کاشف گیلانی کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا آصف الیاس گل نے کہاکہ ہمیں اس کڑے وقت میں اپنے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا اور انکی امداد و بحالی کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن