سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے: لالہ عصمت انصاری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے،سیلاب سے پاکستان میں قیامت برپا ہو چکی،آفات سے نجات کے لئے پوری قوم اجتماعی طور پر توبہ کرے، یہ عذاب اللہ تعالی کی نا فرمانی کا نتیجہ ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں،سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانے پینے ،ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں،یہ سیاست کا نہیں بلکہ احساس اور انسانی ہمدردی کا وقت ہے ،پوری قوم کو چاہیے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عملی طور پر میدان میں آئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...