ستمبر کا پہلا عشرہ تحفظ ختم نبوت کے  طور پر منایا جائے گا: اکبر نقشبندی 

Aug 29, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ستمبر کا پہلا عشرہ تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا،7 ستمبر 1974 تاریخ ساز گار دن ہے جس دن قومی اسمبلی میں علامہ شاہ احمد نورانی کی قرارداد پر قادیانیوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے،منکرین ختم نبوت کا راستہ روکنا ایمانی تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد حسیب قادری،مفتی محمد کریم خان،ارشد جاوید مصطفائی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں