سرائے مغل (نامہ نگار) سیلاب سے مجموعی طور پر 900 ارب کا نقصان ، 937 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف، مخیر افراد آگے بڑھیں۔پاکستان میں قیامت صغریٰ کا منظر،اس موقع پر قوم کو تقسیم اور سیاست چمکانے والے بے حس ہیں ۔ جے آئی یوتھ کے صوبائی رہنما ملک محمد اکرم بوٹا،جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی ضلع قصور کے نائب امیر حاجی رستم ظہیر گوندل ایڈووکیٹ نے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے61 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ سیلابی صورتحال انتہائی ہولناک ہے۔ لوگوںکا بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوںنے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ آج ملک میں ڈیم تعمیر کیے ہوتے تو سیلاب سے اتنا بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔