امپورٹڈ حکومت جمہوریت پسند نہیں شعبدہ باز ثابت ہوئی : علی احمد صابر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی علی احمد صابر نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کی قیادت کیخلاف اتحادی حکومت نے مذموم سازشیں کیں اور چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ میں روٹے اٹکائے مگر انکی ایک نہیں چلی اور بلا ٓخر کامیابی چوہدری پرویز الٰہی کو حاصل ہوئی جو صوبہ کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں اور انکی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی علی احمد صابر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جمہوریت پسند نہیں شعبدہ باز ثابت ہوئی ہے، پنجاب حکومت نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھایا نواز لیگ کے جن رہنمائوں کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں ان پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور قانون اپنا راستہ اختیار کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمران سیاسی مخالفین کو جتنا دبانے کی کوشش کریں گے اتنا ہی عوام انکے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث ان سے نفر ت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن