کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اپنی توانائی عمران خان کی بجائے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں۔وفاقی وزیر قادر پٹیل کی بیان پررد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ قادر پٹیل خود جانتے ہیں کہ انہیں کس خدمت پر وزارت سے نوازا گیا ہے، پیپلزپارٹی رہنمائوں کے منہ سے فنڈ کھانے کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔انہوں نے کہا کہ زکواۃ اور یتیموں کا مال ہڑپنے والے بھی طنز کررہے ہیں جبکہ سندھ کا پیسہ ایان علی پر اڑانے والے سندھ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ رلیف فنڈ کے انچارج شرجیل میمن ہیں، ڈی سیز کے ذریعے متاثرین کی امداد بھی وزرا ہڑپ کررہے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عوام کے لیے شوکت خانم اور نمل جیسے ادارے بنائے ہیں، وفاقی وزیر اپنی توانائی عمران خان کی بجا سیلاب متاثرین پر خرچ کریں۔