کراچی(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی مجھے دس سیٹیں دے پھر دیکھتا ہوں کے الیکٹرک کراچی والوں پر کیسے ظلم کرتی ہے۔ عوام کا مینڈیٹ لینے کے بعد ہم پریس کانفرنس نہیں کریں گے بلکہ وفاقی حکومت کے منہ پر کھڑا ہوکر کے الیکٹرک کو ٹھیک کردیں گے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر پورے ملک خصوصا کراچی والوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے ۔ کے الیکٹرک صارفین سے صرف اصل بل وصول کرئے، پی ایس پی کو ووٹ نہ دیکر آج پوری قوم گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہے، پورا خاندان نالوں میں گر کر ختم ہورہا ہے، کچرا اٹھ نہیں رہا، لوگ نالے میں گر کر مر رہے ہیں، کراچی کے چوکیداروں نے چوروں کے ساتھ مل کر کراچی کو لوٹا ہے۔ہمارے علاہ کوئی کراچی اور حیدرآباد سمیت پورے پاکستان کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔ عوام کو درست فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر عوام پی ایس پی کو ووٹ دیتی تو ہم راتوں میں جاگ کر ان کی صبح کو بہتر بنا رہے ہوتے۔ اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو انہیں ایک رات میں حالات بہتر ہونا دکھائی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کراچی مجھے دس سیٹیں دے پھر دیکھتا ہوں کے الیکٹرک کیسے ظلم کرتی ہے، مصطفی کمال
Aug 29, 2022