سندھ بھر میں ہیلتھ کیمپس قائم‘ متاثرین  کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری

Aug 29, 2022


کراچی(این این آئی)محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین کے لئے صوبے بھر میں ہیلتھ کیمپس قائم کئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سندھ بھر میں مفت ہیلتھ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔میڈیکل اور ہیلتھ کیمپس حکومت سندھ اور محکمہ صحت سندھ کے باہمی تعاون سے لگائے گئے ہیں، ان ہیلتھ کیمپوں میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو متحرک کیا گیا ہے۔صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزنے سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں تک طبی امداد پہنچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کیا ہے۔یہ کیمپس فکسڈ اور موبائل ہیں، ان میں سے بہت سے اسکولوں کی عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں، موبائل ہیلتھ کیمپ ان علاقوں تک پہنچنے کے قابل ہیں جہاں سیلاب متاثرین سے رابطہ منقطع ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ہیلتھ کیمپوں میں مچھروں اور بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا کے لیے ضروری ادویات اور ویکسین موجود ہیں۔موبائل کیمپوں سے ڈینگی، ڈائریا، گیسٹرو اور ہیضے کے علاج، غذائیت کے سپلیمنٹس اور فوگنگ اور فیومیگیشن کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں