لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر پوری دنیا کے سٹہ مافیا گروہ سرگرم رہے۔ پاکستان سٹہ مافیا میں کی جانب سے شرطیں ہزاروں اور لاکھوں میں لگیں،میچ سے قبل رپورٹ میں بتایاگیاکہ پاکستان پر اگر کوئی ایک ہزار روپے لگائے گا تو اس کو مزید ایک ہزار 570 روپے ملیں گے۔ مذکورہ ریٹ دونوں ٹیموں کے ٹاس کے بعد مزید تبدیل کئے اور میچ کے دوران بدلتی صورتحال پر بھی سٹے کے ریٹ تبدیل ہوتے رہے ۔
پاکستان ‘بھارت کے میچ پر پوری دنیا کے سٹہ مافیا گروہ سرگرم رہے
Aug 29, 2022