منچن بچاؤ بند خستہ‘ پنجند کینال کے نہری نظام کو شدید خطرہ 

Aug 29, 2022


احسان پور (نمائندہ نوائے وقت)دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ بچاؤ کے لئے تعمیر کیا جانے والا منچن بچاؤ بند مسلسل بارشوں کے باعث خستہ حال ہوچکا ہے،مسلسل بارشوں سے بچاؤ بند کے پشتوں کی مٹی کا کافی حصہ دریا میں بہہ چکا ہے،چاچڑاں شریف تا راجن پور کلاں تک منچن بچاؤ بند میں جگہ جگہ شگاف اور گڑھے پڑ چکے ہیں دریائے سندھ میں موجود پانی منچن بند کے ساتھ ٹکرا رہا ہے بند پر پڑنے والے شگافوں گڑھوں اور دراڑوں کو اگر بروقت اور فوری پر نہ کیا گیا تو بند کسی بھی وقت ٹوٹ کر بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، منچن بند کے خستہ ہوجانے کی وجہ سے درجنوں علاقوں اور ڈویژن بہاولپور کی بڑی نہر پنجند کینال سمیت ضلع رحیم یارخان کے نہری نظام کے تباہ ہوجانے کا بھی شدید خطرہ ہے،منچن بند کے خستہ ہوجانے سے قریبی علاقوں کے مکین شدید تشویش کا شکار ہیں،اہلیان علاقہ حاجی شریفن خان،حافظ نواز،ریاض خان،عطا محمد،محمد حسن ودیگر نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منچن بند پر پڑنے والے شگاف گڑھے اور دراڑیں پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں