بارشوں سے کپاس تباہ،کسانوں کو بلاسود قرضے دئیے جائیں، تابش الوری


بہاول پور(بیورو رپورٹ)بہاولپور اور جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں نے کپاس کی فصل تباہ کردی کسان اربوں کے نقصان سے نڈھال ہو گئے تلافی کے لئے حکومت پنجاب سے متاثرہ علاقوں کو  آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے معروف پارلیمنٹیرئن اور بحالئی صوبہ بہاولپور کے رہنما  تابش الوری نے یزمان سے کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کی بوائی اور تیاری بہت مہنگا عمل ہے بے وقت موسلادھار بارشوں نے سب کچھ برباد کر دیا ہے اور کسان پیسے پیسے کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں یہاںتک کہ اب انکے پاس گندم کی بجائی کی سکت نہیں رہی۔ کپاس کی بربادی سے وفاقی حکومت کو اربوں روپے کی کپاس درآمد کرنی پڑیگی اور اگر گندم بھی باہر سے منگوانی پڑی تو زر مبادلہ پر بوجھ ناقابل برداشت ہو جائیگا سید تابش الوری نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکرکسانووں کے لئے بلا سود قرضوں کا اجرا کرے تاکہ زمیندار گندم کی بروقت بوائی کرسکیں ۔

ای پیپر دی نیشن