کو ٹلہ مغلان( نامہ نگار) صوبائی وزیر خوراک سردار حسنین بہادر دریشک کا موضع ہیرو کے مقام پر دریائے سندھ کا دورہ کیا جس میں سیلاب کی موجودہ خطرے کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور مختلف مواضعات کے پٹواریوں اور حکومتی مشنریوں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے اور ایک ایکسیویڑر کو بندکی مرمت پر لگا دیا تاکہ ممکنہ خطرہ سے نمٹا جا سکے اس کے علاوہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کے اس مشکل وقت میں ہم اپ کے ساتھ ہیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس علاقے کے لوگ بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں پر صورت حال خطرناک ہو نشاندہی کریں تاکہ بروقت نمٹا جا سکے اس موقع پر سردار ذوالفقار خان دریشک ملک عنایت حسین ماڑہا مرزا کریم نواز خان احمد نواز خان گلفاد عارف خان گو پانگ اور دیگر مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔