ملتان( نمائندہ نوائے وقت) فوڈ اتھارٹی ملتان کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز ڈبل پھاٹک ملتان میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں آلودہ مشینری اور کاو¿نٹر کا استعمال کرنے اور فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا اسی طرح میاں چنوں میں معروف دہی بھلے پوائنٹ کو ملاوٹی کیچپ، کھلے مصالحوں اور غیر معیاری پاپڑی کا استعمال کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاو¿ہ وہاڑی کے علاقے گگو منڈی میں بیکری کو خوراک میں مردہ مکھیاں پائے جانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور خوراک میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا مزید لودھراں میں کریانہ سٹور کو آلودہ تھیلوں میں خوراک کی سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔