خانیوال (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن گرلز یوتھ ونگ خانیوال کی صدر گل عاصمہ خان کی محمد خان ڈاہا سے ملاقات وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خانیوال کی عوام نے ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف سے محبت کی ھے اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی بھی شکست نہیں دے سکا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محمد خان ڈاھا نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ پاکستان نے ترقی کی ہے اور ترقی کا سفر اب میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف دن رات سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہے۔
اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہے: محمد خان ڈاہا
Aug 29, 2022