فیروزوالہ( نامہ نگار)محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالہ نے دھان کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے زمیندارں کو آگاہی فراہم کی۔ فصل دھان کی دیکھ بھال ، جدید طریقہ کار کے بارے میں انہیں تفصیلات بتائی گئیں۔ دھان کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے زمیندارمسلسل کھیتوں کی نگرانی کریں تاکہ دھان کی پیداوار میں اضافہ سے ملک خود کفیل ہو گا اور زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔دھان کی فصل پر بیماریوں کی روک تھام اور کھاد کے استعمال کی ترتیب کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ بیماریوں کو بروقت کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ زراعت اور زمیندار مشاورت کو اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے تحصیل فیروزوالہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام تحصیل بھر میں لگائے جانیوالے شامکے، کالا شاہ کاکو، محمد پورہ، کوٹ پنڈی داس اور دیگر مقامات پردھان کے نمائشی پلاٹوں میں دھان کی فصل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جس
قدر ہو سکے کردار ادا کریں