بہاول پور(خبرنگار)تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے مرکزی رہنما محمداکرم انصاری نے کہاکہ کالاباغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کے سیاستدانوں کی اناپرستی میں جوآج بلوچستان کی عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔
کالاباغ ڈیم اگرہوتاتوآج بلوچستان اورکراچی والوں کواتنی تباہی نہ دیکھنی پڑتی ہزاروں لوگ بے گھرہوگئے اورہزاروں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ملک اورعوام سیلاب کی زدمیں آئے ہوئے ہیں لیکن سیاستدانوں اورحکمرانوں کوبالکل بھی عوام کی پرواہ نہیں اقتدار کے نشے نے سیاستدانوں کواندھا کررکھاہے ان کواپنے اقتدار کے علاوہ کچھ نظرنہیں آرہا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں بدترین وقت کبھی نہیں آیا کھلم کھلااداروں کوہلکارنااورتنقید قابل مذمت ہے موجودہ حکمران عوام کوخانہ جنگی کی طرف لے کرجارہے ہیں سیاستدان مارشل لاکودعوت دے رہے ہیں اورعوام بھی جمہوریت کے قابل نہیں ہے جبکہ شیخ رشید بھی دوراقتدار میں اپوزیشن کوانتقامی کاروائی کانشانہ بناتے تھے انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ادارے سیاستدانوں سے نجات دلائیں اورعوام کواس مشکل کی گھڑی سے نکال کر عوام کوخانہ جنگی سے محفوظ رکھیں اورسیاستدان سیلاب زدگان متاثرین پرزیادہ توجہ دیں آخرمیں انہوں نے ملک کی سلامتی وبقاکیلئے دعابھی کرائی