تحریک لبیک خانیوال کا اجلاس‘ حلقہ 209 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ 


خانیوال(خبر نگار) تحریک لبیک پاکستان صوبائی حلقہ 209 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس مرکزی الیکشن آفس پیرووال میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈویڑنل نائب امیر علامہ امجد رضا سعیدی نے کی اجلاس میں صوبائی حلقہ 209 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے تمام امور پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اس موقع پر علامہ امجد رضا سعیدی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان دین اسلام کو تخت پر لانے کی جدوجہد اور اس عظیم مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے ۔ حلقہ 209 کے امیدوار راو عارف سجاد، محمد بلال امین ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نویدالحسن اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات‘ ساتھیوں کی مبارکباد
خانیوال(خبر نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رانا محمد اسلم خاں ،سابق ممبر پنجاب بار کونسل پیر احمد شاہ کھگہ ، مہر محمد رفیق ملانہ اور دیگر وکلاءنے سید نوید الحسن بخاری کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں و خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید الحسن بخاری اے،اے،جی ڈسٹرکٹ بار کا فخر اور پہچان ہیں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن