ملتان،ٹاٹے پور (نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے۔ علی باباچالیس چوروں والا ڈرامہ دوبارہ قوم دیکھ رہی ہے۔ سازش کے تحت شب خون مار کر عمران خان کو اقتدار سے باہر کیااور زبردستی پی ڈی ایم کو مسلط کیا گیا۔11ستمبر کو این اے 157 کی عوام چوروں کے ٹولے کو ایک بار پھر شکست کا تحفہ دیں گے۔ گیلانی خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا۔ مہر بانو قریشی واضح اکثریت سے کامیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل خان پور مڑل این اے 157 میں پیر سید الطاف حسین شاہ، پیر سید تجمل حسین شاہ اور پیر سید مہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سادات برادری نے مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ پیرسید امیر حیدر شاہ،ملک عدنان ڈوگر، سید نجم الثاقب شاہ، ملک ظہور مہے، چودھری وصال ودیگر شخصیات موجود تھے۔یونین کونسل 18MR بستی رڈ میں رانا ریاست علی خان کے جانب سے منعقد کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عاشق بھٹہ نے بھٹہ برادری،ملک خدا بخش بھٹّی برادری، حاجی چراغ دین ڈاھا برادری، شیخ تسلیم اصغر شیخ برادری، محمد اقبال سنگھیڑہ برادری نے مسلم لیگ نون اور پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر سید امیر حیدر شاہ،ممتاز خان بلوچ،رانا عرفان اللہ، رانا محمد صادق۔ تسلیم اصغر، چودھری عزیز الرحمٰن، چودھری وصال اور دیگر ساتھ تھے۔ یونین کونسل ٹاٹے پور، موضع سنڈھل غلام حسین میں مہر ضمیر حسین سنڈھل کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔یونین کونسل 18MR چک 17MR اور چک 15MR میں مہر فیض رسول اور رانا جبار،رانجھے والا میں لقمان خان لودھی کی طرف سے منعقد کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔لقمان خان لودھی نے اپنی برادری اور دوستوں کے ہمراہ ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر نواز خان پٹھان، ہیبت خان، سعید خان، چوہدری رفیق، رانا ساجد، رانا مختیار، سلمان خان، طاہر سیال، قیصر بھٹہ،ذکاء اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔
گیلانی خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جا ئیگا:شاہ محمود قریشی
Aug 29, 2022