ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑناہے احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہو گا: ڈاکٹر سلمان 

Aug 29, 2022

 کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) امپورٹڈ حکومت مہنگائی میں پسی عوام کو سیلابی آفت سے نمٹنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا، متاثرین کی بحالی کے کوئی ٹھو س حکمت عملی مرتب نہ کی جاسکی ہے،حکومت عمران خان کی آواز دبانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، تحریک انصاف کو ملکی سیاست سے باہرکرنے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ان خیالا ت کا اظہار تحریک انساف کے مقامی راہنما سر دار شیرازسلیم کھوکھرنے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔



میلسی (نمائندہ نوائے وقت)سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلمان مجید نے کہا ہے کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اسکے لئے تمام شہریوں کو مل کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہو گا گھر میں کسی جگہ بھی پانی نہ ٹھہرنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ مین سوسائٹی میلسی کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار میں خطاب کے دوران کیا مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے صدر سید شیراز حسین کاظمی نے کہا کہ ڈینگی مچھر کیخلاف تاجر اپنی اپنی دکانوں پر کسٹمر کو آگاہی دیں۔
 چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انجینئر بدر مجید نے کہاہم اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھیں سیمینار سے چیئرمین ینگ مین سوسائٹی ابرار احمد انصاری، صدر صادق علی مرزا، ملک راشد قاری حفیظ اللہ، ارشد صابری نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں