ملتان (نیوز رپورٹر)تنظیم اسلامی پاکستان کے سربراہ شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔سودی نظام اللہ تعالی سے کھلی جنگ ہے جب تک ہم سود سے چھٹکارا حاصل نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوگا وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کے مطابق عملی اقدامات کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے تنظیم اسلامی نے 19اگست سے لیکر 11ستمبر تک سود کے خلاف عوامی آگاہی مہم چلارہی ہے اس سلسلے میں سیمیناراحتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں انشاء اللہ سود ی نظام کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ روز قر آن اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راؤ محمد عمر فاروق اور ناصر بھٹی بھی ہمراہ تھے تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب اور زلزلہ کی سمیت دیگر آفات اللہ تعالی کی ناراضگی کی وجہ سے ہے ہمیں چاہیے کہ ہم سود سے چھٹکارا حاصل کرکے اللہ تعالی سے معافی مانگیں تاکہ اللہ تعالی کی نارضگی ختم ہو سکے تنظیم اسلامی چھوٹا سیٹ اپ رکھٹی ہے بڑی قوت رکھنے والی دینی جماعتیں سودی نظام کے خلاف میدان عمل میں آئیں۔ہم سب نے ملکر ملک کو سودی نظام سے نجات حاصل کرنی ہے تنظیم اسلامی سودی نظام کے خاتمہ کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سود‘ سیلاب‘ زلزلے اﷲ کی ناراضگی‘ قوم معافی مانگے: امیر تنظیم اسلامی
Aug 29, 2022